راولپنڈی میں ڈینگی کے 34 تصدیق شدہ کیسز، کوئی ہلاکت نہیں ‘ 17 ہزار سے زائد ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی

پاکستان - 04 اگست 2025
سال 2025 کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے 34 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے 4076 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 34 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اب تک 222 مریض اسپتالوں میں زیر علاج رہنے کے بعد صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ابھی تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق:17528 ہاٹ اسپاٹس رجسٹر کیے گئے جن میں سے 97.93 فیصد پر انسدادی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔
- بریٹو انڈیکس کے مطابق 12 یونین کونسلز میں خطرناک صورتحال ہے، جہاں انڈیکس 10 سے تجاوز کر چکا ہے۔
- رواں سال 56162 مقامات سے ڈینگی لاروا دریافت کیا گیا، جن میں سے 9880 جگہیں مثبت پائی گئیں۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لیے گئے اقدامات:
- 1743 ایف آئی آرز
- 3276 چالان
- 238 مقامات سیل
انسدادِ ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔