چینی کارٹل کیس: شوگر ملز کی درخواست پر سماعت مؤخر، نئی تاریخ 22 سے 25 ستمبر مقرر

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے چینی کارٹل کیس کی سماعت شوگر ملز کی درخواست پر مؤخر کر دی ہے۔ نئی تاریخ 22 سے 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

 

CCP کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق:70 سے زائد شوگر ملز نے التواء کی درخواست دائر کی تھی۔

 

  • درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی تعطیلات کے باعث وکلاء دستیاب نہیں۔
  •  
  • 50 سے زائد ملز پہلے ہی CCP کے خلاف ٹربیونل فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر چکی ہیں۔
  •  

کمیشن کا کہنا ہے کہ:"انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے صرف ایک بار سماعت ملتوی کی گئی ہے، آئندہ مزید التواء نہیں دیا جائے گا۔"

 

کیس کی سماعت اب روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

 

یاد رہے کہ ٹربیونل نے کیس دوبارہ سماعت کے لیے CCP کو واپس بھیجا تھا، جبکہ 44 ارب روپے کا جرمانہ شوگر ملوں پر کارٹیلائزیشن (گٹھ جوڑ) کے الزام پر عائد کیا گیا تھا۔