گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی معرکۂ حق کی محفل موسیقی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 08 اگست 2025

گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی کامیابی کے موقع پر شاندار محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا، جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اپنی سریلی آواز کا جادو بکھیر کر حاضرین کو محظوظ کیا۔


استاد راحت فتح علی خان خصوصی طور پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر کراچی پہنچے تھے۔ اس موقع پر معروف ملی نغمے بھی پیش کیے گئے، جنہوں نے تقریب کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔


اپنے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ تقریب بھارت کو بدترین شکست دینے کی خوشی میں منعقد کی گئی ہے۔


تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔