میئر کراچی: بڑی شاہراہیں کلیئر، بارش کے بعد صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے

پاکستان - 20 اگست 2025
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی تمام بڑی شاہراہوں سے بارش کا پانی نکال کر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ جہاں مسائل باقی ہیں ان پر بھی فوری طور پر کام کیا جا رہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق کراچی کے نالے 40 ملی میٹر بارش کی گنجائش رکھتے ہیں، جبکہ حالیہ بارش 170 ملی میٹر سے زائد ریکارڈ ہوئی۔
انہوں نے نالوں کی صفائی نہ ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر صفائی نہ ہوتی تو پانی کی نکاسی ممکن ہی نہ ہوتی۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر شہر کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے، البتہ مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کی شکایات سامنے آئی ہیں۔