شائستہ لودھی کی نئی تصاویر پر سرجری کے الزامات، مداحوں کی ملی جلی آراء

انٹرٹینمنٹ - 08 اگست 2025
پاکستان کی معروف اداکارہ، ٹی وی میزبان اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں صارفین نے ان کے چہرے میں نمایاں تبدیلیوں کے بعد سرجری کا الزام عائد کیا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ناک کی سرجری، فلرز، چِن لفٹ، ہونٹوں کے پروسیجر اور رنگت نکھارنے والے انجیکشن کروائے ہیں، جس سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔
کچھ مداحوں نے ان کے نئے روپ کو پسند کرتے ہوئے تعریف کی، جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے زیادہ قدرتی اور بہتر لگتی تھیں۔
شائستہ لودھی پاکستان کی کامیاب ترین مارننگ شو ہوسٹس میں شمار ہوتی ہیں اور ایک ڈاکٹر، کاروباری خاتون اور اداکارہ کے طور پر بھی اپنی پہچان رکھتی ہیں۔ وہ ایستھیٹک کلینکس کی چین کی مالک ہیں، جہاں لوگوں کو ان کا پسندیدہ لک حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔