Pakistan

سپریم کورٹ کا بانی تحریک انصاف کی ضمانت اپیلوں پر سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل

سپریم کورٹ کا بانی تحریک انصاف کی ضمانت اپیلوں پر سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل
۲۷۷ دن پہلے

سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں کی سماعت کے لیے 12 اگست کو تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

 

بینچ کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

 

رجسٹرار آفس نے آٹھ اپیلوں کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کو نوٹس بھی ارسال کر دیے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں