جو بائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن نے 13 سالہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

انٹرٹینمنٹ - 15 اگست 2025
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی، 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے اپنے شوہر ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے 13 سالہ ازدواجی تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایشلی نے رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست جمع کروائی، جس میں شادی کی ناکامی کو وجہ قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست دائر کرنے سے قبل ایشلی نے سوشل میڈیا پر ایک مرد اور خاتون کے ہاتھ پکڑے تصویر شیئر کی تھی، جسے بعض حلقوں نے اپنے شوہر اور ان کی گرل فرینڈ کی جانب اشارہ سمجھا۔ تاہم، یہ اسٹوری کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔