Pakistan

گوجرانوالہ: عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیروی پر خارج

گوجرانوالہ: عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیروی پر خارج
۲۹۹ دن پہلے

گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں عبوری ضمانت کی سماعت کی، تاہم دونوں رہنما عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔


عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، جس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں