صائمہ نور کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل

انٹرٹینمنٹ - 18 اگست 2025
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں وہ نیلے ٹراوزر اور ہلکی سبز شرٹ میں گانے کی شوٹنگ کرتے ہوئے رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔
اس سے قبل صائمہ نور کی جم میں ورزش کرتی ہوئی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ تازہ ویڈیو کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی عمر اب ایسے کاموں کی اجازت نہیں دیتی اور انہیں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے، جبکہ کئی مداحوں کے مطابق صائمہ نور اب بھی پُرکشش اور خوبصورت نظر آتی ہیں۔
اداکارہ ان دنوں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہیش ٹیگز سے عندیہ ملتا ہے کہ اس پروجیکٹ کا نام ’’عشقِ لاہور‘‘ ہو سکتا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق ابھی باقی ہے۔