پاکستانی معیشت مثبت سمت میں، بینکنگ شعبے کی اصلاحات کلیدی کردار ادا کریں گی: گورنر اسٹیٹ بینک
کاروبار - 18 اگست 2025
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور اس میں بینکنگ شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک جدید مالیاتی پالیسیوں اور اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ بینکاری نظام جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ جمیل احمد نے نجی بینکوں پر زور دیا کہ وہ اپنی خدمات دور دراز علاقوں تک پھیلائیں اور صارفین کو جدید ڈیجیٹل بینکاری سہولیات فراہم کریں۔
گورنر نے امید ظاہر کی کہ جاری اصلاحات کے مثبت اثرات جلد ظاہر ہوں گے اور ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور مرکزی بینک کی اصلاحات کا مقصد بینکاری نظام کو شفاف، مربوط اور عوام دوست بنانا ہے، جس میں ڈیجیٹل بینکاری، فنانشل انکلوژن اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے مالی معاونت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
دیکھیں






