مشفیق الرحیم نے یونس خان کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑ دیا

کھیل - 19 جون 2025
مشفیق نے 38 سال اور 39 دن کی عمر میں سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری اسکور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے یونس خان کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف 37 سال اور 216 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔
مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کیرئیر کی اپنی 12ویں سنچری اسکور کی، جس کے بعد وہ سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ میں اوپنر کے علاوہ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔