شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو قومی ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان بنانے پر غور

news-banner

کھیل - 01 جولائی 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم میں اہم تبدیلی کا امکان سامنے آیا ہے، جہاں زخمی شاداب خان کی جگہ محمد حارث کو ٹی20 ٹیم کا نیا نائب کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

ڈان نیوز کے مطابق شاداب خان دائیں کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کو سرجری کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث وہ کم از کم تین ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں وہ ممکنہ طور پر ایشیا کپ سے بھی باہر ہو جائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شاداب کی عدم دستیابی کے باعث محمد حارث کو نائب کپتانی کی ذمہ داری سونپنے پر غور کر رہا ہے۔ محمد حارث کا جارحانہ انداز اور حالیہ کارکردگی انہیں اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار بناتا ہے۔

 

دوسری جانب، پاکستان کے دورۂ بنگلہ دیش کے لیے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے، جہاں امکان ہے کہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ شاداب کی جگہ نوجوان بولر صفیان مقیم کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔