سیالکوٹ: اینٹی کرپشن کی تحقیقات مکمل، اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

news-banner

پاکستان - 18 اگست 2025

سیالکوٹ میں اینٹی کرپشن حکام نے اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا سے تفتیش مکمل کر کے انہیں عدالت کے حکم پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


رپورٹ کے مطابق، یکم اگست کو گرفتار کیے گئے ملزم کو تین بار عدالت میں پیش کر کے 13 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے لینڈ کروزر گاڑی (نمبر ARE 054)، مدعی مقدمہ سے رشوت کے طور پر لی گئی رولیکس گھڑی، 14 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی، دو کمرشل پلاٹس کی اصل اوپن فائلز اور مزید 3 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد ہوئے۔


اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نہایت چالاک اور ہوشیار ہے جو دوران تفتیش لیت و لعل سے کام لیتا رہا، تاہم مزید برآمدگی کی توقع نہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے اقبال سنگھیڑا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔