یورپی وزرائے خارجہ کا ایران سے جوہری مذاکرات کا فیصلہ، جنیوا میں اہم ملاقات طے

news-banner

دنیا - 19 جون 2025

 

ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ اور سینئر سفارت کار عباس عراقچی کریں گے، جبکہ مذاکرات کے انعقاد پر امریکا کی بھی رضا مندی حاصل کر لی گئی ہے، جسے اس عمل میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مذاکرات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کے خلاف فخر اور بہادری سے اپنا دفاع کرے گا اور دشمنوں کو ان کی سنگین غلطیوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں اور نہ ہی کبھی ان کے حصول کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے قریب پہنچنے کے دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران واقعی ایسے غیر انسانی ہتھیار بنانا چاہتا تو کئی مواقع موجود تھے، خصوصاً ایسے وقت میں جب خطے کی واحد ایٹمی طاقت، اسرائیل، ایران پر کھلی جارحیت کر رہا ہے۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے اور سفارتکاری کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کسی بھی حال میں قومی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔