روس۔یوکرین جنگ بندی پر بڑا سفارتی قدم: ٹرمپ کی زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات
دنیا - 19 اگست 2025
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں روس۔یوکرین جنگ بندی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں نے شرکت کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا ایک نیا، بیس فیصد چھوٹا نقشہ پیش کیا اور کہا کہ روس سے جنگ ختم کرنے کے لیے پیش رفت جاری ہے، تاہم اس کا کوئی مخصوص ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے مطابق امریکا، روس اور یوکرین مل کر امن معاہدے کے امکانات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین میں جنگ روکنے کا ایک اچھا موقع پیدا ہوا ہے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ ٹرمپ کے بقول اگر حالات سازگار رہے تو سہ فریقی ملاقات ممکن ہے، جبکہ پیوٹن پہلے ہی یوکرین کی سکیورٹی ضمانت کو قبول کر چکے ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہمارا مشترکہ مقصد جنگ کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے، اسی لیے وہ ٹرمپ کے سفارتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں لیکن یوکرین کے لیے سکیورٹی کی یقین دہانی ضروری ہے۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کی اپنی کوششوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ "میں چاہتا ہوں دنیا میں جنگ نہ ہو بلکہ سب ممالک امن و تجارت کو فروغ دیں۔"
دیکھیں






