پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کاروبار - 19 جون 2025
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔ کاروباری حلقوں نے اس مثبت رجحان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور بجٹ کے بعد مارکیٹ میں بہتری کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔