بونیر میں تباہی، پہاڑوں اور درختوں کی کٹائی انسانی جرم قرار
پاکستان - 19 اگست 2025
نجی ٹی وی چینل کا خصوصی تجزیہ ہے کہ اگر پہاڑوں اور ان پر موجود درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری رہا تو قدرتی آفات اور تباہی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہی بونیر کے عوام کے لیے کسی بڑے المیے سے کم نہیں، جس کی اصل وجہ انسانوں کے خود ساختہ جرائم ہیں۔ حامد میر کے مطابق بیشونائی اور قادر نگر میں ہونے والی تباہی 2005ء کے زلزلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گاؤں بیشونائی میں موجود ہیں، جہاں طوفانی بارشوں کے بعد گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ ملبے پر پانی رواں ہے جبکہ متاثرین کے ساتھ ریسکیو 1122، پاک فوج، پولیس اور امدادی ادارے سرگرم عمل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت اپنی جگہ، لیکن پہاڑوں کو ماربل فیکٹریوں کے لیے کاٹنا اور ٹمبر مافیا کا درختوں کی کٹائی میں ملوث ہونا بھی اس تباہی کی بڑی وجہ ہے۔ سیلابی ریلے میں بڑی تعداد میں کٹے ہوئے درخت بھی بہہ آئے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومتی ادارے مافیا کو روکنے میں ناکام رہے۔
دیکھیں






