اسحاق ڈار کی بھارت کے انڈس واٹرز ٹریٹی معطل کرنے کی کوشش پر شدید مذمت، برطانیہ میں قانونی ٹاسک فورس قائم

news-banner

پاکستان - 19 اگست 2025

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستانی وکلاء فورم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے انڈس واٹرز ٹریٹی کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش کو سختی سے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے ڈھائی کروڑ عوام کے لیے وجودی خطرہ ہے اور ہماری سرخ لکیر کے مترادف ہے۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی سے طے پانے والا یہ معاہدہ پاکستان کے 80 فیصد میٹھے پانی اور ماحولیاتی استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا بھارت اسے کسی صورت یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔

 

اجلاس میں شریک وکلا نے بھارت کے اقدام کو ’’پانی کی جنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے برطانیہ میں ایک قانونی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جو پاکستان کے حقوق کے دفاع اور بین الاقوامی سطح پر قانونی و سفارتی حمایت کو متحرک کرے گی۔

 

یہ اجلاس پاکستانی ہائی کمیشن لندن اور بیرسٹر امجد ملک کے تعاون سے منعقد ہونے والا پاکستانی وکلاء فورم کا تیسرا اجلاس تھا۔