پی ٹی آئی کے بانی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا

پاکستان - 20 اگست 2025
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران انہوں نے آنے والے رہنماؤں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور سیکریٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمان میں پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے، جب دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈرز کو ہٹا دیا گیا اور سات اراکین کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی۔
اس معاملے پر سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وہ کرپشن کے حقائق سامنے لا رہے ہیں، اسی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔