کراچی: رینجرز کی کارروائی، شہریوں کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

news-banner

پاکستان - 19 اگست 2025

کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے اغوا میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد نعمان، فرید الحق اور محمد نور شامل ہیں، جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان کا ایک ساتھی محمد نور عرف "منا ڈانسر" فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 

گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ محمد نعمان گینگ کا سرغنہ ہے، جس کے خلاف تھانہ گلشن معمار میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے۔ فرید الحق ڈکیتیوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں تھانہ رسالہ، بریگیڈ اور اورنگی ٹاؤن کو مطلوب ہے، جبکہ محمد نور منشیات فروشی میں ملوث اور تھانہ تیموریہ کو مطلوب ہے۔

 

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان جمشید کوارٹرز تھانے میں بھی اغوا برائے تاوان کے کیس میں نامزد ہیں۔ اس سے قبل 14 اگست کو رینجرز نے ان کے 4 ساتھیوں کو بچے کے اغوا کی کوشش کے دوران گرفتار کیا تھا۔