پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹیکسلا میں آپریشن – 2 یونٹس سیل، 5 کو جرمانے

news-banner

پاکستان - 19 اگست 2025

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن ٹیموں کے ہمراہ ٹیکسلا انڈسٹریل ایریا پہنچ گئیں۔ دوران چیکنگ 2 پروڈکشن یونٹس کو ناقص اور خستہ انتظامات کی بنا پر بند کردیا گیا جبکہ 5 پروڈکشن یونٹس پر مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جرمانے ایکسپائرڈ اشیاء اور ناقص آئس لالیز برآمد ہونے پر کیے گئے۔

ڈائریکٹر آپریشن نے اس موقع پر کہا کہ ناقص انتظامات اور غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور ایسے فوڈ پوائنٹس کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔