اٹک میں اے این ایف کی بڑی کارروائی، جلی ہوئی گاڑی سے منشیات برآمد
پاکستان - 19 اگست 2025
اٹک میں انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک جلی ہوئی کار سے 166 کلو سے زائد چرس اور 21 کلو افیون برآمد کرلی۔
اے این ایف حکام کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس اطلاع پر سخت ناکہ بندی کی گئی۔ مشکوک گاڑی کے ٹول پلازہ نہ پہنچنے پر موٹروے پر سرویلنس کی گئی۔
موٹروے پر باہتر انٹرچینج اٹک کے قریب گاڑی جلی ہوئی ملی، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا شکار ہوئی۔ ملزمان گاڑی اور منشیات چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اے این ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔
دیکھیں






