مودی سرکار پر دھاندلی کے سنگین الزامات، بھارتی عوام اور اپوزیشن سراپا احتجاج
دنیا - 19 اگست 2025
بھارت میں مودی سرکار کے دور میں انتخابی عمل کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بی جے پی سرکار کو ’’جعلی‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کے دھاندلی زدہ چہرے کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔
بھارتی عوام کھلے عام دعویٰ کر رہے ہیں کہ ووٹر فہرستوں میں ردوبدل اور بے ضابطگیوں کے ذریعے نتائج کو مودی کے حق میں موڑا جاتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ’’ہم کسی اور کو ووٹ دیتے ہیں لیکن نتیجہ براہِ راست مودی کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔‘‘
بھارتی عوام کا الزام ہے کہ بی جے پی کے عام امیدواروں کو بھی تین تین، چار چار لاکھ ووٹوں کے مارجن سے جتوایا جارہا ہے، حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
راہول گاندھی نے میڈیا کے سامنے مودی کی ووٹ چوری کا پردہ فاش کیا، جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی جیت عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ چوری کا نتیجہ ہے۔
بھارتی عوام اب مودی سرکار کے جھوٹے دعووں اور جعلی ہتھکنڈوں کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔
دیکھیں






