بندرگاہوں پر کنٹینر کلیئرنس وقت کم کرنے کے لئے اجلاس، اہم فیصلے
کاروبار - 19 اگست 2025
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر کنٹینر کلیئرنس تاخیر کم کرنے کے لئے اہم اقدامات طے کر لیے گئے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ سفارشات ایف بی آر کو ارسال کر دی گئی ہیں اور دو ہفتے میں عملدرآمد پلان تیار ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں کے آپریشنز اور کلیئرنس کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا، جبکہ اسکریننگ اور لیبارٹری ٹیسٹ میں تاخیر کم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی۔
رش کم کرنے کے لئے اوور اسٹے کارگو کی تلفی تیز کی جائے گی، پورٹ ٹرمینلز کی گراونڈنگ کیپیسٹی بڑھائی جائے گی اور ٹرانسپورٹیشن بہتر بنانے کے لئے نائٹ ٹائم پابندیاں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید برآں، ٹرک ہولڈنگ ایریاز اور ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ منصوبے بھی منصوبے کا حصہ ہیں تاکہ بندرگاہوں پر ہموار اور تیز تر آپریشن یقینی بنایا جا سکے۔
دیکھیں






