پاک بنگلہ دیش توانائی تعاون پر اتفاق

news-banner

کاروبار - 19 اگست 2025

وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے ملاقات کی جس میں توانائی اور معدنی وسائل کے شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیرِ پٹرولیم نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش لائم سٹون، کوئلہ اور پیٹرولیم مصنوعات کے شعبوں میں ممکنہ شراکت داری کے ساتھ ساتھ توانائی کے مشترکہ منصوبوں پر بھی کام کریں گے۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور توانائی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔