بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے، اسحاق ڈار
دنیا - 19 اگست 2025
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی وکلا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنا پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام 24 کروڑ پاکستانیوں کی بقا کے لیے خطرہ ہے کیونکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے 80 فیصد تازہ پانی کے ذخائر محفوظ ہیں۔ اس معاہدے کو عالمی بینک نے 1960 میں طے کروایا تھا اور بھارت اسے یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی واٹر سیکیورٹی اور ماحولیاتی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
برطانوی پاکستانی وکلا نے بھارتی اقدام کو "آبی جنگ" قرار دیتے ہوئے لیگل ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا جو معاہدے کے تحت پاکستان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
دیکھیں






