نومبر پی ٹی آئی احتجاج کیس، 4 ملزمان کو سزا

پاکستان - 19 اگست 2025
اٹک کے تھانہ ہنجرہ میں نومبر کے دوران پی ٹی آئی احتجاج کیس کی سماعت میں 4 ملزمان نے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں جرم کا اعتراف کر لیا۔
عدالت نے ملزمان عامر خان، سردار خان، جاوید اقبال اور خان محمد کو 4،4 ماہ قید کی سزا سنائی۔
ملزمان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ غریب کارکن ہیں اور قیادت کے اکسانے پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنی سزا میں نرمی کی استدعا بھی کی۔
یہ سزائیں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنائیں۔