ایف بی آر نے ٹیکس سال 2025 کے لیے الیکٹرانک ریٹرن فارمز جاری کر دیے

news-banner

کاروبار - 19 اگست 2025

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2025 کے لیے مختلف شعبوں کے لیے الیکٹرانک ریٹرن فارمز جاری کر دیے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ریذیڈنٹ افراد کے لیے نئی "الیکٹرانک فارن انکم اینڈ ایسیٹس ڈیکلریشن" متعارف کروائی گئی ہے جبکہ نان ریذیڈنٹ افراد جن کی پاکستان میں آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، ان کے لیے بھی الگ ریٹرن فارم نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے اس حوالے سے ایس آر او 1561(I)/2025 اور ایس آر او 1562(I)/2025 جاری کیے ہیں اور انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم بھی کی ہے۔

مزید برآں کمپنیوں، ایسوسی ایشن آف پرسنز، افراد، مینوفیکچررز، تاجروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے بھی علیحدہ الیکٹرانک ریٹرن فارمز جاری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق یہ تمام نوٹیفکیشنز ٹیکس سال 2025 کے لیے قابلِ عمل ہوں گے۔