راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کی صورتحال

news-banner

پاکستان - 19 اگست 2025

 

راولپنڈی میں ڈینگی سے متعلق مجموعی طور پر 4352 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 4049 مشتبہ، 257 ممکنہ اور 45 کیسز تصدیق شدہ پائے گئے۔ تاہم ضلع میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

مری میں 523 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی، جن میں 47 کیسز ڈینگی کے مصدقہ سامنے آئے، تاہم یہاں بھی کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 سے اب تک راولپنڈی میں 41 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، جن میں 68 ہزار 958 گھروں میں ڈینگی لاروا پایا گیا۔ مری میں 4 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی جہاں 1621 گھروں میں لاروا موجود تھا۔

انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت راولپنڈی میں 2652 ایف آئی آرز، 2896 چالان اور 44 لاکھ 47 ہزار روپے جرمانے کیے گئے جبکہ مری میں 50 ایف آئی آرز، 86 چالان اور 7 لاکھ 61 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔