نومبر احتجاج کیس میں چار ملزمان کو سزا
پاکستان - 19 اگست 2025
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نومبر احتجاج کے کیس میں مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی۔ سزا تھانہ ہنجرہ، ضلع اٹک کے مقدمہ نمبر 212 میں سنائی گئی۔
ملزمان جاوید اقبال، خان محمد، سردار خان اور عامر خان نے جج امجد علی شاہ کے روبرو اقبال جرم کیا، جس پر عدالت نے انہیں چار چار ماہ قید کی سزا سنائی۔
پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ پولیس اور ریاستی املاک پر حملہ کیا اور نقص امن کا باعث بنے۔ ملزمان نے الزامات کا دفاع نہیں کیا اور قیادت کے اکسانے پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں شریک ہونے کا اعتراف کیا۔
ملزمان نے عدالت سے رحم کی اپیل بھی کی تاہم جج امجد علی شاہ نے سزا سنا دی۔
دیکھیں






