ایران و عراق زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام ختم ہونے کو ہے
دنیا - 19 اگست 2025
وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات اب صرف زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کے تحت ممکن ہوں گی۔ ترجمان وزارت کے مطابق پرانے قافلہ سالار نظام کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔
وزارت نے زیارت گروپ آرگنائزرز کی اسکرونٹی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اب تک 585 کمپنیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل کر لی گئی ہے جبکہ حالیہ توسیع کے دوران مزید 95 نئی کمپنیوں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پرانی کمپنیوں سے کاغذات وصولی کی آخری تاریخ 31 اگست ہے جبکہ نئی کمپنیاں 10 ستمبر تک درخواست دینے کی اہل ہیں۔
مطلوبہ کوائف مکمل کرنے والی زیارت کمپنیوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جلد جاری کیے جائیں گے۔
دیکھیں






