سینیٹ اجلاس: ایف آئی اے اہلکاروں پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات

پاکستان - 19 اگست 2025
سینیٹ اجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں انسانی سمگلنگ کے معاملات پر ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج ہوئے۔
وزارت کے مطابق اس دوران 56 اہلکار گرفتار ہوئے جبکہ 16 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ مزید یہ کہ انسانی سمگلروں سے ملی بھگت پر گزشتہ تین برسوں میں 51 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔
سال 2024 کے یونان سانحے میں ملوث ہونے پر ایف آئی اے کے 41 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا تھا۔
سینیٹر دنیش کمار نے سوال اٹھایا کہ گریڈ 17 سے زائد کتنے افسران کو برطرف کیا گیا ہے۔ اس پر وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ:
- جو بھی اہلکار یا افسر ملوث پایا جاتا ہے، اسے برطرف کر دیا جاتا ہے
- برطرفی کے وقت گریڈ یا عہدے کو نہیں دیکھا جاتا
- انسانی اسمگلرز کو سخت سزائیں دی گئی ہیں اور کئی کو بیرونِ ملک سے بھی گرفتار کیا گیا ہے