سینیٹ اجلاس میں چوہے کی آمد، ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

پاکستان - 19 اگست 2025
سینیٹ کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایوان میں اچانک ایک چوہا داخل ہو گیا۔ اراکین کی توجہ چند لمحوں کے لیے موضوعات سے ہٹ کر اس غیر متوقع واقعے پر مرکوز ہو گئی اور ماحول خوشگوار بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چوہے کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ اس پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے ہنستے ہوئے کہا: "یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ چوہا ہے یا چوہیا۔" ان کے جملے پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔
اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری نے بھی تبصرہ کیا کہ "ایوان کا ماحول خوشگوار ہے"، جس پر دیگر اراکین بھی مسکرا دیے۔
یوں چوہے کی آمد نے سنجیدہ اجلاس کو لمحاتی طور پر خوشگوار اور دلچسپ بنا دیا۔