ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری
موسم - 19 اگست 2025
ملک بھر میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں۔ کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش نے نشیبی علاقوں کو پانی میں ڈبو دیا ہے جبکہ کئی انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ برساتی نالوں اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
دیکھیں






