مالی بحران، پی ٹی وی ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم
کاروبار - 19 اگست 2025
سینیٹ اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی وی شدید مالیاتی بحران کا شکار ہے۔
سینیٹ میں پیش کردہ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی ملازمین کو ہر ماہ 17 سے 20 تاریخ کے درمیان تنخواہیں ملتی تھیں تاہم گزشتہ دو ماہ سے تمام ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ادارہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے جس کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہو پا رہی۔
دیکھیں






