اسلام آباد میں 567 زیادتی کے مقدمات درج، وزارت داخلہ کا انکشاف

news-banner

پاکستان - 19 اگست 2025

سینیٹ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا کہ یکم جنوری 2021 سے 20 جون 2025 تک اسلام آباد میں 567 جنسی زیادتیوں کے مقدمات درج ہوئے۔

وزارت کے مطابق 625 ملزمان گرفتار ہوئے، جن میں سے 80 کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ 23 بری ہوئے۔ 485 مقدمات کے چالان پیش کیے گئے، 406 مقدمات زیر التواء ہیں اور 29 اب بھی زیر تفتیش ہیں۔

سال 2022 سے 2025 تک بچوں سے زیادتی کے 200 مقدمات درج ہوئے، جن میں 108 بچیوں اور 93 بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران 222 ملزمان گرفتار ہوئے، 189 کے چالان پیش ہوئے، لیکن صرف 12 کو سزائیں سنائی گئیں۔

اسی عرصے میں اسلام آباد میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے 266 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جن میں 153 بچے اور 120 بچیاں شامل تھیں۔ وزارت کے مطابق 135 ملزمان گرفتار ہوئے لیکن صرف 2 کو سزا ہوئی۔

مجموعی طور پر 2022 سے 2025 تک بچوں سے زیادتی اور لاپتہ ہونے کے 466 کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرین کی تعداد 474 رہی۔ اس دوران 357 ملزمان گرفتار ہوئے لیکن صرف 14 کو سزائیں سنائی گئیں۔