57 حج گروپ آرگنائزرز کو کوٹہ نہ دینے پر وزارت مذہبی امور کے خلاف احتجاج

news-banner

دنیا - 19 اگست 2025

اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور، کوہسار سیکرٹریٹ کے باہر حج گروپ آرگنائزرز کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے اپنے خاندانوں سمیت دھرنا دیا ہے۔

یہ احتجاج وزارت مذہبی امور کے اس فیصلے کے خلاف ہے جس کے تحت 57 حج گروپ آرگنائزرز کو حج کوٹہ نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کوہسار سیکرٹریٹ میں پولیس کو طلب کرلیا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں۔

حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ کمیٹی نے کہا کہ وفاقی محتسب کے فیصلے کے مطابق حج کوٹہ کی منصفانہ تقسیم کی جائے۔

مزید یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ 57 ایچ جی اوز کو پرائیویٹ حج اسکیم 2026 میں شامل کیا جائے۔ کمیٹی نے الزام لگایا کہ وزارت مذہبی امور کا رویہ امتیازی ہے اور مخصوص گروپ کو بار بار حج کوٹہ دینا آئین کے آرٹیکل 18 اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔