مدنی مسجد تنازعہ حل، انتظامیہ اور علماء ایکشن کمیٹی میں معاہدہ

news-banner

پاکستان - 19 اگست 2025

اسلام آباد کے مدنی مسجد (راول ڈیم چوک) کے قضیہ پر اسلام آباد انتظامیہ اور علماء ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

معاہدے کے مطابق سی ڈی اے چار ماہ کے اندر مسجد مدنی کی تعمیر مکمل کرے گی۔ اس دوران باہمی مشاورت سے مسجد کے مقام پر پانچ وقت باجماعت نماز کا انتظام کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ پچاس مساجد سے متعلق جاری نوٹیفکیشن جعلی ہے، اس حوالے سے کوئی سرکاری لسٹ جاری نہیں کی گئی، یہ محض افواہ ہے۔

مزید یہ بھی طے پایا کہ مستقبل میں اسلام آباد میں مساجد کے کسی بھی معاملے میں انتظامیہ، علماء ایکشن کمیٹی سے مشاورت کرے گی۔

یہ معاہدہ امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز اور اے ڈی سی جی صاحبزادہ محمد یوسف کے درمیان طے پایا۔