پولیو کے مکمل خاتمے کا عزم، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا روٹری انٹرنیشنل وفد سے خطاب
پاکستان - 19 اگست 2025
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے شعبہ صحت کی ٹیمیں، پولیو ورکرز اور تمام ادارے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت روٹری انٹرنیشنل اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی بھرپور معاونت پر شکر گزار ہے، جو پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے مشن میں ساتھ دے رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ پولیو کے خاتمے کی راہ میں چیلنجز ضرور ہیں لیکن یہ ناممکن نہیں۔ محنت اور عزم کے ذریعے پاکستان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔
انہوں نے پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کے کلیدی کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر فرانسیسکو اریزو نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کی خصوصی نمائندہ برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔
وفد نے حکومت کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وزیرِ اعظم کی خصوصی توجہ اور قیادت کی بدولت پاکستان جلد پولیو فری ہو جائے گا۔
روٹری انٹرنیشنل نے گزشتہ برس 500 ملین ڈالر پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر خرچ کیے جبکہ رواں برس بھی بھاری سرمایہ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دیکھیں






