وزارت خزانہ نے میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی 2026-28 جاری کردی

news-banner

کاروبار - 19 اگست 2025

وزارت خزانہ نے میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی 2026-28 جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ریفنانسنگ رسک اور انٹرسٹ ریٹ رسک کم کرنا ہے، جبکہ فاریکس رسک میں کمی اور انوسٹر بیس کو بڑھانا بھی اہم اہداف میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق:

  • مقامی فنانسنگ کے لیے حکومت پی آئی بیز اور فکسڈ ریٹ بانڈز کو ترجیح دے گی۔
  • بیرونی قرضوں میں نرم شرائط پر طویل مدت قرضے ترجیحی ہوں گے، جبکہ دوطرفہ ڈپازٹس اور قلیل مدتی کمرشل قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔
  • پاکستان کے لیے ریفنانسنگ اور رول اوور کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے اور طویل مدتی فنانسنگ تک رسائی محدود ہے۔

قرض اور معاشی اہداف:

  • 2028 تک قرضوں کا جی ڈی پی کے مقابلے میں تناسب 68.6 فیصد سے کم ہو کر 61.5 فیصد کرنے کا ہدف ہے۔
  • آئندہ 3 سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 5.7 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جس میں مالی سال 2025-26 میں 4.2 فیصد، 2026-27 میں 5.1 فیصد اور 2027-28 میں 5.7 فیصد شامل ہیں۔
  • اگلے تین سال میں مہنگائی 7.5 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔
  • قرضوں پر سود کی ادائیگی 7.8 فیصد سے کم ہو کر 4.9 فیصد پر لانے کا ہدف ہے۔
  • پرائمری سرپلس 1.3 فیصد سے کم ہو کر 1 فیصد تک آسکتا ہے۔
  • وفاقی مالی خسارہ بھی 5 فیصد سے کم ہو کر 3.9 فیصد پر لانے کا ہدف ہے۔

وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ڈیبٹ پالیسی 2023-26 کے زیادہ تر اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔