منشیات سمگلنگ کیس، سپریم کورٹ نے ملزمان کو بری کردیا

news-banner

پاکستان - 19 اگست 2025

 

سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کے ملزمان کو شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر بری کر دیا۔

ملزمان کے وکیل ارشد یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کوئی شواہد موجود نہیں جبکہ ٹرائل کورٹ نے سزا سناتے وقت قانونی تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا۔

ملزمان رحم گل اور خضر ولی کو 2014 میں 42 کلو چرس برآمدگی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اے این ایف عدالت نے انہیں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے پشاور ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

تاہم سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس ہاشم کاکڑ کر رہے تھے، نے کیس کی سماعت کے بعد ملزمان کو بری کر دیا۔