ٹیکساس: ریسٹورنٹ میں فوڈ ریویو کے دوران کار دیوار توڑ کر اندر گھس گئی

انٹرٹینمنٹ - 20 اگست 2025
امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو فوڈ بلاگرز ریسٹورنٹ میں کھانے کا ریویو ریکارڈ کر رہے تھے کہ اچانک ایک کار شیشے کا دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر NinaUnrated کے نام سے مشہور نینا سانتیاگو اور ان کے ساتھی کانٹینٹ کریئیٹر پیٹرک بلیک ووڈ سالمن سلائیڈرز کا ذائقہ چکھ رہے تھے اور ویڈیو بنا رہے تھے۔ اسی دوران ایک بے قابو ایس یو وی (SUV) ریسٹورنٹ کی فرنٹ وال توڑ کر اندر آ گئی۔
وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دونوں کھانے کا نوالہ لینے والے تھے، شیشہ ٹوٹ کر ان پر بکھر گیا۔ خوش قسمتی سے بلیک ووڈ نے بروقت سانتیاگو کو پیچھے کھینچ کر شیشے کے ٹکڑوں سے بچا لیا۔
حادثے کے باوجود دونوں بلاگرز محفوظ رہے اور کسی بڑے نقصان سے بچ گئے۔