بابراعظم کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے 6 اہم کھلاڑی بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے

news-banner

کھیل - 19 جون 2025

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں، شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کیا ہے،حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئے آئیں گے۔

 

محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ شاداب خان کو سڈنی تھنڈر کا حصہ ہوں گے، حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیاہے۔فاسٹ بالر حسن علی ایڈیلیڈ سٹرائکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوا تھا اور انہیں سڈنی سکسرز نے بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔