عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے پر میرب علی کا مبہم ردعمل، سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹ وائرل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 19 جون 2025

منگنی ٹوٹنے کے بعد کئی دنوں کی خاموشی توڑتے ہوئے میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی نے مجھ سے پوچھا کہ میں اپنی سائیڈ کی کہانی کیوں نہیں بتاتی؟ میں نے جواب دیا کہ میری سچائی خدا جانتا ہے، اور میرے لیے یہی کافی ہے۔

 

اس مختصر اور اشاروں پر مبنی پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، اور مختلف پلیٹ فارمز پر میرب کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہو گیا۔ جہاں کچھ صارفین نے ان کے رویے کو باوقار قرار دیا، وہیں کئی افراد نے اسے خاموش اعتراف یا جواب نہ ہونے کا بہانہ قرار دے رہے ہیں۔