ریسکیو 1122 کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاح آبشار کے قریب موجود تھے اور اچانک گلیشئر ان پر آ گرا۔ بھاری برفانی تودے کے نیچے آ کر وہ دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال کر ناران اسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ انتظامیہ نے عوام کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید گلیشئر سرکنے کا خدشہ بھی موجود ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔