ایران اسرائیل کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، سیکریٹری جنرل کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

تازہ ترین - 20 جون 2025
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گوتریس نے فوری جنگ بندی کی اپیل کی اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امن کو موقع دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران متعدد بار یہ یقین دہانی کرا چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو یہ صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
انتونیو گوتریس نے جاری کشیدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فریقین کو فوری طور پر دشمنی ختم کر کے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، کیونکہ موجودہ حالات میں جنگ بندی ناگزیر ہو چکی ہے۔