حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

news-banner

تازہ ترین - 20 جون 2025

وزارتِ غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں کا تعین اب مارکیٹ فورسز کے ذریعے ہوتا ہے۔
 

اعلامیے میں وضاحت کی گئی کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر دستیاب ہونے کے باعث اس کی برآمد کی اجازت دی گئی تھی، اور یہ تاثر درست نہیں کہ اس وقت چینی کی مطلوبہ مقدار دستیاب نہیں۔
 

وزارت کے مطابق چینی درآمد کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ملکی مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اضافی ذخیرہ موجود ہونے سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
 

مزید کہا گیا ہے کہ زرعی اجناس کی خرید و فروخت موسمی حالات سے منسلک ہوتی ہے، نہ کہ مالی سال کے نظام سے، اور موجودہ پالیسی کے تحت تمام زرعی اجناس کو ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ ماضی میں چینی کی برآمد پر کسی قسم کی سبسڈی فراہم نہیں کی گئی تھی۔