راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ، گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا

news-banner

موسم - 23 جون 2025

واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔
 

ادھر کراچی کے کچھ علاقوں، جیسے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور ایم اے جناح روڈ پر صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی، جس سے موسم میں قدرے تبدیلی محسوس کی گئی۔
 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔