لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں پیش رفت، رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی

news-banner

پاکستان - 23 جون 2025

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے رجب بٹ، سلمان حیدر اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجب بٹ سمیت تین ملزمان ابتدائی تفتیش میں قصوروار نہیں پائے گئے، جس کے بعد رجب بٹ نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

 

عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کر دی۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔