عائزہ خان اور دانش تیمور کا سوئٹزرلینڈ منتقل ہونے کا فیصلہ

انٹرٹینمنٹ - 23 جون 2025
حال ہی میں ایک فیشن برانڈ کے لیے ماڈلنگ کے دوران دیے گئے انٹرویو میں عائزہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر دانش تیمور مستقبل میں میڈیا انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے سوئٹزرلینڈ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے بقول، ایک دن ایسا آئے گا جب دانش اور میں نہ صرف اسکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہو جائیں گے اور سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے۔
ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ کچھ مداحوں نے اسے ذاتی خواب قرار دے کر سراہا، جبکہ متعدد صارفین نے عائزہ پر شہرت اور مالی وسائل کی نمائش کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کی ہے۔